Tranding
Mon, 07 Jul 2025 04:00 AM
धार्मिक / Jan 31, 2023

قرآن کریم کی اہانت ناقابل برداشت

سویڈن حکو مت سےفی الفورقرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ۔: مولاناضیاءالمصطفی نظامی

سنت کبیرنگر (پریس ریلیز)

اہل مغرب کی قرآن مقدس کی بے حرمتی اورحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں آئے دن اہانت جاری ہے ابھی چند دنوں پہلے سویڈن میں واقع ترکیہ ایمبیسی کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کی گئی،جس سے مسلم حلقوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

 اس سے قبل فرانس میں چارلی اخبار،ڈنمارک اورہالینڈ نےبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس سے پوری مسلم دنیا میں سخت ناراضگی پیداہوگئ تھی۔ 

سویڈن میں قرآن کی اہانت سے مسلمانوں میں شدید بے چینی ہے۔

 مولانا ضیاءالمصطفی نظامی جنرل سکریٹری آل انڈیا بزم نظامی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیے جانے پر اپنے وغصہ کااظہارکرتے ہوئے دہلی میں سویڈن کے سفیرمسٹر کلاس مولن کومیمورنڈم روانہ کیا،میمورنڈم میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سویڈن میں نفرت پھیلانے کی غرض سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو اشتعال انگیزکرنےکی ناپاک کوشش کی گئی ہے۔ مسلمان قرآن اور صاحب قرآن کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا مولانانظامی نے مزید کہاکہ اہل مغرب جسے اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہیں ہم ایسی آزادی پر ہزاروں بار لعنت بھیجتے ہیں جو اظہار رائے کے نام پر مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں 

سویڈن حکومت مجرمین کے خلاف کاروائی کرےورنہ پوری دنیا کے مسلمان سویڈن کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں گے اورسویڈن سفارت خانے کا گھیراوُں بھی کریں گےآخر میں انھوں نے مسلم ملکوں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ سویڈن کی اس حرکت پر خاموش نہ بیٹھیں بلکہ صدر سویڈن کو واضح پیغام دیں کہ اگر مذکورہ افراد کی خباثت نہیں روکی گئ تو مسلم ممالک سویڈن سے سارے سفارتی تعلقات ختم کردیں گے۔مزیدانھوں نےکہاکہ ہم حکومت ہند سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے وہاں کی حکومت سے گفتگوکرے اگر حکومت ہند یہ پیغام سویڈن حکومت کو دے تو یہ بھارتی مسلمانوں کےلیے خوش آئند بات ہوگی ۔

Karunakar Ram Tripathi
83

Leave a comment

logo

Follow Us:

Flickr Photos

© Copyright All rights reserved by Bebaak Sahafi 2025. SiteMap