Tranding
Sat, 30 May 2026 02:43 AM
धार्मिक / May 29, 2026

پکری چوبے میں ۴؍ جون کو عظیم الشان ’پیغامِ رضا و نظامی کانفرنس‘ کا انعقاد

 قائدِ اہل سنت مفتی عسجد رضا خان کی آمد کو لے کر عقیدت مندوں میں زبردست جوش و خروش 

بستی (نامہ نگار)

النظامی فاؤنڈیشن اور جملہ مسلمانانِ اہل سنت پکری چوبے جمدا شاہی کے زیر اہتمام 4 جون بروز جمعرات، بعد نمازِ عشاء ایک عظیم الشان اور تاریخی ’پیغامِ رضا و نظامی کانفرنس‘ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس دارالعلوم نظامیہ،رضا نظامی جامع مسجد اور النظامی پبلک اسکول کے سنگِ بنیاد کی پروقار تقریب کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق،اس تاریخی کانفرنس کی سرپرستی شہزادۂ تاج الشریعہ، قائدِاھل سنت مفتی عسجد رضا خان قادری (قاضی القضاء فی الہند، بریلی شریف) فرمائیں گے، جبکہ صدارت کے فرائض حبیب العلماءعلامہ شاہ مفتی محمد حبیب الرحمٰن رضوی (سجادہ نشین خانقاہ نظامیہ، اگیا شریف) فرمائیں گے۔ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شہزادگانِ قائدِ اہل سنت حضرت محمد حسام احمد رضا خان قادری اور حضرت محمد ہمام احمد رضا خان قادری (بریلی شریف)شرکت فرمائیں گے۔

کانفرنس کو خطاب کرنے کے لیے ملک کے گوشے گوشے سے جید علمائے کرام اور مایہ ناز خطباء تشریف لا رہے ہیں۔خصوصیت کے ساتھ شمس الفقہاء مفتی شمشاد احمد مصباحی شیخ الحدیث جامعہ امجدیہ رضویہ، گھوسی،مناظرِ اہلِ سنت علامہ عبدالمصطفیٰ حشمتی ردولی شریف،مفتی عاشق حسین کشمیری بریلی شریف، علامہ کمال اختر مصباحی چرہ محمد پور،استاذالفقہاء مفتی نظام الدین مصباحی صدر شعبہ افتا، علیمیہ جمداشاہی،علامہ شفیق الرحمن مصباحی جمداشاہی

،مولانا انیس عالم سیوانی** لکھنؤ،سید محمد عبدالصمدبریلی شریف،مولانا ذوالفقار علی برکاتی ممبئی

تشریف لا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ قاری محمد شمیم خان،مفتی اشتیاق احمد قادری بھی خطاب فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض نقیبِ اہل سنت مولانا معین اختر رضوی انجام دیں گے۔

اس نورانی محفل میں ملک کے مشہور و معروف شعرائے کرام،شہنشاہِ ترنم سید کیفی علی (بریلی شریف) اور شاعرِ اسلام جناب ضیاء یزدانی (بہرائچ شریف) اپنی مسحور کن اور سحر انگیز آوازوں میں نعتِ پاک اور منقبتِ پیش کریں گے۔ ان کے علاوہ آس پاس کے اضلاع سے درجنوں اکابرینِ علماء کرام رونق اسٹیج ہوں گے۔

کانفرنس کے کنوینر اور معروف تاجر حاجی وحید اللہ خان نظامی النظامی دربار ریسٹورنٹ،ساکی ناکہ، ممبئی نےبتایا کہ:قائدِ اہلِ سنت کی آمد کو لے کر پورے علاقے اور عقیدت مندوں میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کی شرکت کے لیے پردے کا بہترین اور بالکل علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دور دراز کے اضلاع سے آنے والے مہمانوں کے لیے کھانےاور دیگر ضروری سہولیات کا مکمل انتظام رہے گا۔

النظامی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور جملہ اراکینِ انتظامیہ نے تمام محبانِ اہلِ سنت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تعلیمی و دینی منصوبے کے سنگِ بنیاد اور تاریخی کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر دارین کی برکتوں اور سعادتوں سے مالامال ہوں۔

Jr. Seraj Ahmad Quraishi
2

Leave a comment

logo

Follow Us:

Flickr Photos

© Copyright All rights reserved by Bebaak Sahafi 2026. SiteMap