ری لیگل ویو‘‘ قانونی مباحث کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہوگا - ایس اے عباسیدر
گو رکھپور -
گورکھپور سے شائع ہونے والے ماہانہ ہندی قانونی ویوزپیپر "دی لیگل ویو" کی شاندار اور باوقار رونمائی آج سول کورٹ، گورکھپور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قانونی موضوعات کےکئی نامور شخصیات موجود تھیں۔رسم رونمائی مدھوسودن ترپاٹھی ایڈوکیٹ، سابق چیئرمین اور ممبر بار کونسل آف اترپردیش ،کے ذریعہ کیا جانا تھا، لیکن اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ موجود نہیں ہو سکے۔ ان کی جگہ یہ رونمائی سینئر ایڈوکیٹ ایس اے عباسی، سابق ایڈیشنل اسٹیمپ کمشنر (گریڈ) وی آر ایس، کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اپنے خطاب میں جناب عباسی نے کہا کہ "دی لیگل ویو" نہ صرف قانونی موضوعات کو پھیلانے کا ذریعہ بنے گا بلکہ معاشرے میں انصاف اور قانون کے تئیں بیداری کو بھی تقویت دے گا۔ انہوں نے ادارتی ٹیم کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اشاعت عصری مسائل پر قانونی تحقیق، تجزیہ اور بامعنی بحث کا ایک پلیٹ فارم بنےگی۔
اس موقع پر مہمانوں، عدالتی افسران اور تمام وکلاء نے ’’دی لیگل ویو‘‘ کے پہلے شمارے کے مندرجات کو سراہا اور اسے وقت کے تقاضوں کے مطابق اہم اقدام قرار دیا۔ پروگرام میں ’’دی لیگل ویو‘‘ کے چیف ایڈیٹر گورو منی ترپاٹھی ایڈوکیٹ، ایڈیٹر محمد رافع ایڈوکیٹ، مجلس ادارت سے وصی الدین خان ایڈوکیٹ، حبیب ظفر خان ایڈوکیٹ، محمد عاصم ایڈوکیٹ، مسعود الحسن ایڈوکیٹ کے علاوہ نور عالم ایڈوکیٹ، پی ایم سنگھ ایڈوکیٹ اورنند لال منی ترپاٹھی ایڈوکیٹ وغیرہ موجود تھے۔